اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں .
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملات ہیں، دہشتگردی، کشمیر ایشو، پاکستان اور بھارت میں تنازعات اور کراس بارڈر ٹیررازم جیسے مسائل بڑے ہیں .
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد امن، بھائی چارہ اور معاشی طور پر ملک کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان امن سے تمام معاملات کے حل پر یقین رکھتا اور اس کیلئے ہمیشہ کوششیں کرتا رہا ہے .
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا، خطے میں غربت کے خاتمے اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کیا جائے .