علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے .

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ شہریار آفریدی نے بیان دیا، ان کا کوئی رابطہ ہوگا، اس بارے میں وہی جواب دے سکتے ہیں .

شریف فیملی اور زرداری فیملی کو ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، لوٹ مار اس کا ثبوت ہے .

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی، سب کے سامنے ہے، اب پی ڈی ایم ٹو مینڈیٹ کے بغیر مسلط کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں