وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق صبح صبح وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے، شہریوں کی شکایات، تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔

دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

Recent Posts

سونا سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )ملک بھر میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا ہے۔ نجی…

7 mins ago

کراچی، اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری…

14 mins ago

پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے بھی پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ترجمان کے…

20 mins ago

زرتاج گل کا حج ادائیگی کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج ادائیگی کے لیے نام ای…

31 mins ago

شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی…

37 mins ago

کھپت میں کمی‘ موبائل فون کی قیمتیں 30 فیصد تک گر گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کھپت میں کمی کے بعد ملک میں موبائل فون کی قیمتیں 20سے 30فیصد تک…

44 mins ago