ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش، شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی کی نمائش کردی گئی . پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی پہلی اننگز کے وقفے کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی .

ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کی، سابق فاسٹ باؤلر نے رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اور ’شعبی شعبی‘ کے نعرے لگائے . لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں . . .

متعلقہ خبریں