آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
آندھی/جھکڑ/ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں 30 اور پٹن میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔