ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی


کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سفارت کاری کو بڑھانے اور بیرون ممالک کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اورہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کیلیے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ذریعے کی جانے والی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوششوں پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مشنز کے سربراہان کے ساتھ آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی اور پیرس، سپین، جرمنی، برطانیہ اورسوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز نے بھی مثبت دلچسپی ظاہرکردی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، بعدازاں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر سٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ ہوئی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان ایمبسیز/ مشنز کے سربراہان/سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی، سیکرٹری ایوی ایشن / ڈی جی سی اے اے نے اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا، اجلاس میں ہوائی اڈوں پر سروس کے معیار کی بہتری کے لیے عالمی کنسلٹنٹس کے تیار کردہ (کے پی ائی) اور بنچ مارکس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ نے (آئی ایف سی) کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی،آئی ایف سی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بولی کے عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

5 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

5 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

5 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

5 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago