خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور انجری کے شکار ہونے والے اعظم خان کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیدیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے تینوں نوجوان کرکٹرز صائم، عثمان اور اعظم خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صائم مشکلات کا شکار ہیں لیکن جلد اپنی فارم حاصل کرلے گا۔
ابتدائی چھ اوورز پاور پلے کے دوران ہمیں اوپننگ میں تیز رنز کرنے کی ضرورت ہے کوشش کررہے ہیں مختلف کمبینشن آزمائے جائیں، عثمان خان کا ذکر کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا ہے جو حوصلہ افزا بات ہے، آپ کو نوجوان کرکٹرز کو اعتماد دینا پڑے گا، پاکستان کیلئے کھیلنا ایک دباؤ ہے، مجھے اندازہ ہے کہ عثمان نے بہت سی چیزیں چھوڑی ہیں، اس لیے یہ سب ان کے دماغ میں ہوگا۔
کپتان نے کہا کہ ہم نے اعظم کان کو کئی مواقعوں پر یاد کیا، وہ گیم چینجر ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ جب وہ کھڑا ہوتا ہے تو وہ کھیل کو مکمل طور پر تبدیل کرسکتا ہے۔