خوشی ہے کہ ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی، نیوزی لینڈ کوچ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ انہیں اس فخر ہے ان کی ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ دورہ پاکستان پر آنے والی ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزلینڈ کو شکست دے کر پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی، سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔
گیری سٹیڈ، جو 29 اپریل کو امریکا اور کیریبین میں جون میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کریں گے، نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، ہم نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی متاثر کن تھی، کچھ نوجوان لڑکوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان دو سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں تھا اور ان کے ساتھ مقابلہ واقعی خوشگوار ہے۔
نیوزی لینڈ کوچ نے کہا کہ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب نہیں بھی ہوتے ہیں تو انہیں امید نہیں ہارنی چاہیے اور وہ اپنی کارکردگی جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑسکتی ہے اس لیے کھلاڑیوں کو تیار رہنا چاہیے اور بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لے رہے ہیں، دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یہ کھلاڑی یا آئی پی ایل ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد یا آئی پی ایل کا معاہدہ ختم کرکے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں، لیکن بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

2 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

2 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

2 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

2 hours ago