شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کے اسٹائل کو کاپی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنے اپنے بازو پھیلا کر دوڑتے ہوئے شعیب اختر کے نمایاں اسٹائل کی نقل کی، جس پر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام بلنڈل کی وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کے انداز کو کاپی کیا جس پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ شاہین اس طرح پیار جتانے کے لیے، آپ نے واقعی بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔
شاہین شاہ نے وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کو تب خراج تحسین پیش کیا جب وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے، گزشتہ روز شعیب اختر نے شائقین کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی بدھ کی رات پاکستان پہنچی اور جمعرات کو قومی اسمبلی کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز ہی فاسٹ بولرشاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

21 mins ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

40 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

51 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

1 hour ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago