قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیرپور تھانہ سوارہ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا ہے، ملزم باپ نے دوران تفتیش بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
خیرپور تھانہ سوارہ کی پولیس کے مطابق ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم کے اعتراف کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹے کے قتل کا مقدمہ قاتل باپ کی مدعیت میں ہی نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے 6اپریل کو خیرپور کے علاقے سوارہ میں نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز خبر سامنے آئی تھی، پولیس نے تحقیقات کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ قاتل باپ نے نوجوان بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔