طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ایف آئی اےکے ذریعے ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے . انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں خلاف شریعت کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، اس سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے . حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج بکنگ کی تاریخ کو بڑھایا ہے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ سرکار سے بھی سستے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ حج گروپ یا سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ حج بکنگ نہ کریں .
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھاتے ہیں، حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا، شرعاً جائز نہیں .
متعلقہ خبریں