ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی تلاش میں مددگار فنکشن تک، ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں حالیہ مہینوں میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کمپنی گوگل میٹ یا زوم جیسے کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایکس اسپیسز میں اس نئے فیچر کا اشارہ ملا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لائیو کانفرنس کی میزبانی کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فیچر ایکس اسپیسز سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر بظاہر اس سے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہو جائے گا۔
ایکس اسپیسز پبلک فورم ہے جس میں ہر فرد آڈیو بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے، مگر وہ بس سننے تک محدود رہتا ہے۔
اس کے مقابلے میں نئے ویب کانفرنس فیچر سے محدود افراد کے ساتھ گروپ کال کی سہولت دستیاب ہوگی، بالکل گوگل میٹ کی طرح۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے یا یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا یا سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے افراد تک ہی محدود ہوگا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے ایف بی آر سے 6…

1 min ago

مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سچل تھانے کی حدود سے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی جعلی نمبر…

10 mins ago

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

حیدرآباد دکن(قدرت روزنامہ)کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کی کار کو حادثہ پیش…

15 mins ago

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے…

26 mins ago

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے کسانوں سے نہ صرف رواں سال بلکہ آئندہ سال…

36 mins ago

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے حکام اور جموں وکشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے…

44 mins ago