بلوچستان: سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں روز بھی جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج 10 ویں روز بھی جاری رہا، شرکا نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو بھی صوبائی حکومت کے سیکیورٹی پلان کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج جاری رکھتے کوئٹہ، تفتان، دالبندین نوشکی اور چاغی جانے والی بسوں کو سر یاب روڈ پر احتجاجاً کھڑا کر دیا۔
ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی قیادت کرنے والے محمود بادیبنی نے کہا کہ حکومتی سیکیورٹی پلان کی کئی شکیں نا قابل قبول ہیں۔سیکیورٹی کے نام پر چیک پوسٹوں پر بے جاہ تنگ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسمگلنگ کی روک تھام کرنا ہے تو سرحدوں پر کریں یا کسی ایک چیک پوسٹ پر چیکنگ کا ایک مکمل نظام رکھیں لیکن دوسرے صوبوں کے مسافروں کو اپنی بسوں میں سوار کرنے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
محمود بادیبنی نے مزید کہا کہ حکومت حساس علاقوں میں پیٹرولنگ بڑھائے، سیکیورٹی پلان میں بسوں میں کیمرے نصب کرنے کی شق کو ٹرانسپورٹرز پہلے ہی منظور کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام بسوں میں کیمرے موجود ہیں، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ غلط خبر پر…

3 mins ago

اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنا سکتی ہے، اگر…

13 mins ago

بھارتی اداکار پر 20 مشتعل افراد کا حملہ، ناک توڑ دی

بنگلورو(قدرت روزنامہ) 20 مشتعل افراد کے ہجوم نے حملہ کرکے کنڑ ٹیلی وژن انڈسٹری کے…

30 mins ago

مہوش حیات گھڑ سواری کی شوقین، ویڈیو بھی شیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر…

37 mins ago

‘انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں’، تماشائی کی فرمائش پرچیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

ڈبلن (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں…

40 mins ago

حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل

ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے ، میرضیااللہ لانگو صوبائی وزیر داخلہ…

56 mins ago