جرائم کی بڑھتی وارداتیں، کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر مزید 4 چیک پوسٹیں قائم


ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر بڑھتی ہوئی ڈکیتی کے وارداتوں کے تناظر میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہدایت پر پولیس اور لیویز کے 4 چیک پوسٹس نے کام شروع کردیا زرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ڈیرہ بگٹی کشمور کے مرکزی سڑک پر ضلع کشمور سے متصل علاقے مزاری گوٹھ سے لے کر عنایت شاہ دربار نزد تحصیل سوئی پر مسلح ڈاکوں کی لوٹ مار نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی تھی گزشتہ صرف چند روز کے دوران دس سے زائد مسافر گاڑیوں کو اسلحے کی زور پر لوٹا گیا گاڑی پر سوار خواتین کے کانوں کے بالیاں نوچی گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو ہی گن پوائنٹ پر مسلح ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے اسی سلسلے میں دو روز قبل ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے قبائلی شخصیات کی سربراہی میں کشمور سوئی روڈ کو کچی کینال کے مقام بطور احتجاج دھرنا دے کر بند کردیا گیا تھا بعد ازاں سوئی کے اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین نے مذاکرات کرکے سڑک کھلوایا تھا زرائع کے مطابق بدامنی کے تناظر میں وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر لیویز اور پولیس کے چار پوسٹ قائم کردئیے چاروں چیک پوسٹ کشمور سوئی روڈ پر صوبہ پنجاب کے حدود میں 24 گھنٹے مسافر گاڑیوں کو تحفظ فراہم کرینگے اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں موٹر سائیکل پٹرولنگ لیویز اور پولیس مشترکہ طور پر سرانجام دیں گے۔

Recent Posts

کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

کنبرا(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی…

1 hour ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ جرمنی، جرمن آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے…

1 hour ago

عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سالار خان کاکڑ کو پارٹی جنرل…

2 hours ago

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

3 hours ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

3 hours ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

3 hours ago