جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار
فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے 2 افغان مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان رزاق اور جاوید خان سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں پکڑے گئے۔