گندم کی خریداری کا معاملہ،کسانوں کو آج اچھی خبر سنائیں گے،وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کیا ہے۔ کسانوں کو اچھی خبر سنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بلال یاسین نے کہا کہ اجلاس میں کسانوں کے مطالبات سامنے رکھ کر فیصلے کریں گے،گندم کی خریداری کے معاملے پر آج کے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا، امید ہے کسانوں کو احتجاج کی ضرورت نہیں ہو گی۔
خیال ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری کےلیے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی تھی، حکومتی سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔