عمران خان ہماری آدھی کرکٹ ٹیم سے زیادہ فٹ ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیل میں ٹرائیل کے دوران عمران خان سے ملا تواحساس ہوا وہ اور واپس 2014-15کے فٹنس لیول پر ہیں ہماری آدھی کرکٹ ٹیم سے زیادہ فٹ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ ایکسر سائز کرتے ہیں صرف لنچ کرتے ہیں رات کو دلیہ کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ایمان اور اللہ کی ذات پر توکل کرنے والا شخص نہیں دیکھا کس پر کیا بیتی انھیں سب کا علم تھا، ان کو مل کر نیا حوصلہ ملا۔واضح رہے کہ فواد چودھری کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور وہ دوبارہ سے پی ٹی آئی جوائن کریں گے۔