نیشنل فٹسال چیمپئن شپ کا مینز فائنل فروزا کلب نے جیت لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل فٹسال چیمپئن شپ، کراچی ایونٹ کا مینز فائنل فروزا کلب نے جیت لیا۔
فائنل میں فروزا کلب نے عبدل ایف سی کو شکست دی، مقررہ وقت پر مقابلہ تین، تین سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔
عبدل ایف سی سے کلیم اللّٰہ، شمس اور عالمگیر نے ایک، ایک گول کیا، فروزا کے علی ریاض نے دو اور عارض نے ایک گول اسکور کیا تھا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فروزا ایف سی نے چار، ایک سے فتح حاصل کی۔