ٹانک سے اغواء کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹانک سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب ہوگئے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق جج شاکر اللّٰہ کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔