ٓآپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے . پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائییوں میں ملوث تھے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا .
متعلقہ خبریں