چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل


لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کیلیے شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا، جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، بوجوہ ہم تاخیر کا شکار ہیں، 5ماہ میں کام مکمل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔