اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آج پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔
اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے جبکہ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کے لیئے آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان آئے گا۔
قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…
پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…
لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…