آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا تھا، اس سےمتعلق قانون میں کچھ نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سےکہہ رہےہیں کہ یہ عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلناہوگا، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا، جرم کرنےوالے کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئےنکلےاور ان کےخلاف بولے تو مقدمات درج کرلیےجاتےہیں، انہوں نےہمارےخلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں وہ سب عدالتوں سےختم ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔