ہمیشہ کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، خدیجہ شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 مئی کیس کی ملزمہ خدیجہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہوں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خدیجہ شاہ نے کہا کہ مجھے نہ تو کوئی خوف ہے اور نہ ہی میں نے کوئی ڈیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بے قصور ہیں، ہم ڈیل کیوں کریں گے؟ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔
ایک خاتون ملزمہ طیبہ راجا نے کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوں، کوئی ڈیل نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر ہم ڈیل کرتے تو وارنٹ گرفتاری کیوں نکلتے؟ ہم اپنی طرف سے لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی طرف سے لگے ہوئے ہیں۔