وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر سے مریم نواز کیسے بنیں؟ لیگی رہنما آصف کرمانی کا انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما آصف کرمانی نے مریم نواز کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں آصف کرمانی نے کہا کہ 2013 سےپہلے کی بات ہے، مجھے نواز شریف نے رات کو کہا کہ وہ چاہتے ہیں مریم کے نام کے ساتھ نواز شریف آیا جائے۔ان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ایسا کیا کریں کہ مریم کا نام مریم نواز شریف کے طور پر لکھا اور پکارا جائے، خاص طور پر میڈیا میں، تو میں نے کہا کہ مجھے کچھ وقت دیں میں سوچ کر بتاتا ہوں۔آصف کرمانی نے کہا کہ مجھے یاد آیا کہ اس کے اگلے دن ارتھ آور تھا تو میں نے نواز شریف صاحب کو کہا کہ میں ایک ٹکر جاری کردیتا ہوں کہ ’رائیونڈ جاتی امرا کی غیر ضروری لائٹس ارتھ آور کے احترام میں بند کردی گئی ہیں‘ اور اس کے آگے مریم نواز شریف لکھ دیتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے۔ اس دن سے وہ مریم نواز شریف کہلانا شروع ہوئیں۔