معروف بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی کامیابی کی وجہ بتا دی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میری کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی سے نہیں بلکہ بہت محنت سے ملی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 36سالہ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا کہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچی اس کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے، کیریئر کے شروع میں فلمیں ہٹ نہ ہونے پر مایوس ہوگئی تھی مجھے ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں سخت محنت کے بعد اپنا مقام حاصل کیا ہے، کامیابی کوئی حادثاتی، خوش قسمتی یا کسی شارٹ کٹ سے نہیں ملی۔