تربت ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام، فلائٹ آپریشن یکم مئی تا 30 ستمبر تک بند رہے گا


تربت(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن کی نئی ہدایت کے مطابق تربت ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام کے سلسلے میں رن وے نمبر 26 آر فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔ تربت ایئرپورٹ کا رن وے یکم مئی تا 30 ستمبر مختلف اوقات میں بند رہے گا۔ تعمیراتی کام کے باعث تربت ایئرپورٹ بطور متبادل ایئرپورٹ بھی دستیاب نہیں ہوگا۔ 30 ستمبر تک تربت ایئرپورٹ پر رات میں بھی لینڈنگ نہیں ہوسکے گی۔