الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں پی بی 39 کوئٹہ پر انتخابی عذرداری کیس سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی- 39 کوئٹہ سے نور محمد بنام بخت محمد کی انتخابی و عذرداری کیس سماعت کے لیے منظور کی . جبکہ پی بی .

31 واشک سے میر مجیب الرحمان محمد حسنی بنام زابد علی ریکی، پی بی . 36 قلات سے میر سعید لانگو بنام ضیاءاللہ لانگو، پی بی28 کیچ- IV سے میر حمل خان بنام محمد اصغر رند، پی بی- 32 چاغی سے امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی (سابق چیئرمین سینیٹ)کے خلاف ع ±ذرداری کی مقدمات کی سماعت کی . مزکورہ مقدمات میں فریقین نے عدالت سے جواب دعویٰ جمع کروانے کی مہلت طلب کی . الیکشن ٹریبینل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے مانگی گئی استدعاءکو قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت 9 اور 13 مئی 2024 کو مقرر کی . پی بی-40 سے قادر علی بنام صمد خان کے مقدمہ میں 5 گواہان کے بیان قلمبند کر دیے گئے اور دیگر گواہان کو کل 2024-04-30 کو عدالت عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی . . .

متعلقہ خبریں