کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری رہا، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔