حیدرآباد؛پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کیلئے قید و جرمانہ کا اعلان


حیدرآباد(قدرت روزنامہ)پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پراب والدین کو قید اور حرمانہ ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو جرمانے اور جیل کی سزائیں دینے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کو دفعہ 1 کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی کہ بچوں کو پولیو ٹیموں سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں،پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔