یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” نے اماراتی محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباو کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات 2ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔شدید بارشوں کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا تھا جبکہ بہت سی پروازیں منسوخ کرنی پڑی تھیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

6 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago