شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب میں مفت مہیا کی جانے والی ادویات موجودہ حکومت نے چار سو فیصد مہنگی کر دیں
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طول و عرض میں مہنگائی کا رونا رویا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت سے نجات کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں،اس وقت غریب،مزدور،ملازمت پیشہ طبقوں سمیت مل مالکان بھی رو رہے ہیں،عمران خان نے قوم سے ایک کروڑ نوکریوں،پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن بے روزگاری اور مہنگائی کے تحفے عوام کو دیے،گھر دینے کے بجائے عوام کو بے گھر کیا جا رہا ہے،بجلی،چینی،آٹے،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں . مہنگائی،بے روزگاری کے خاتمے اور موجودہ کرپٹ حکومت سے نجات کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو دوبارہ کامیاب کروایا جائے . حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن2023ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے2018ء کو ختم کروایا گیا تھا . انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے دو رحکومت میں انسانی زندگی بچانے والی ادویات پنجاب بھر میں مفت فراہم کی جاتی تھیں جبکہ موجودہ حکومت نے نہ صرف مفت ادویات کی سہولت ختم کی بلکہ ادویات کی قیمتوں میں چار سو فیصد اضافہ کر دیا ہے خانیوال تا لودھراں برآستہ جہانیاں ایکسپریس وے کی تعمیر نواز شریف کی حکومت کا کارنامہ تھا . حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر راؤ سعادت علی خان کی اہلیہ کی وفات پر بھی ان کے رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی . . .