زیارت کی تاریخی قائدِ اعظم پبلک لائبریری بحال


زیارت (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع زیارت کی تاریخی قائدِاعظم پبلک لائبریری کو بحال کر دیا گیا۔ زیارت میں برطانوی دور میں قائم کردہ پبلک لائبریری کو تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمٰن نے زیارت کے سینئر اساتذہ اور سابق فیمیل ایجوکیشن افسر کے ہمراہ پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔
زیارت میں تاریخی پبلک لائبریری 1906ء میں قائم کی گئی تھی، جسے بعد میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم کے نام سےمنسوب کیا گیا۔ پبلک لائبریری مختلف ادوار میں غیر فعال ر ہنےکے بعد 2005ء میں ڈی سی کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کے تحت متاثر ہوئی تھی۔
3 ماہ قبل قائدِ اعظم پبلک لائبریری کی دوبارہ مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا، تزئین، آرائش اور بحالی کے بعد قائدِ اعظم پبلک لائبریری کو عوام اور طلباء کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمٰن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قائدِ اعظم پبلک لائبریری کی تاریخی حیثیت ہے، اسی وجہ سے اسے بحال کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم پبلک لائبریری کے لیے ملک بھر سے لوگوں نے کتابیں اور فنڈز عطیہ کیے ہیں، خواہش ہے کہ زیارت میں مزید لائبریریاں بنیں، لوگوں کی دلچسپی کتابوں میں ہو۔

Recent Posts

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

46 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

53 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

1 hour ago

سندھ حکومت کانئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں…

1 hour ago

وزیراعظم کی والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم…

1 hour ago