دبئی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے . شاہد خاقان اور ڈاکٹر عشرت العباد کی ملاقات میں تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی .
دونوں رہنما متفق ہیں کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں . شاہد خاقان عباسی سے پہلے مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامے کا جائزہ تھا . قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد سے یہ ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی .