ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ میں نے ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران 40 سالہ کترینہ کیف نے کہا کہ میری خواہش فلموں میں کام کرنا تھی۔
فلموں کے انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ دیکھنے والوں کو پہلے رکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ فلم کی کہانی کا دیکھنے والوں سے کیا تعلق ہے۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ کچھ فلموں نے میرا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔