حکومت کی غیر سیاسی پن نے ملک میں مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پارٹی وفد کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ آمد نومنتخب صدر فدا حسین دشتی اور انکی کابینہ کو مبارکباد دیڈاکٹر مالک بلوچ نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہورہی کہ میری پارٹی کا ایک بااعتماد اور محنتی لیڈر صدر کوئٹہ چمبر آف کامرس منتخب ہوا ہے اور میں شکر گزار ہوں کوئٹہ چمبر کے تمام ممبران کی جنہوں نے ہمارے ساتھی پر اعتماد کیا ہے اور مجھے نئے صدر پر مکمل یقین و بھروسہ ہے کہ اْس نے پارٹی کے اندر اور بطور ڈسٹرکٹ چیئرمین کیچ جو صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ کوئٹہ چمبر کو آگے لیجانے میں بھی اپنی صلاحیتں برویکار لاکر کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی معیشت کا دارو مدار زراعت اور لائیو اسٹاک سے ہیں لیکن ان دونوں کا تعلق پانی سے ہے مگر بدقسمتی سے پانی کی سطح تیزی سے گررہی ہے اس لیے دونوں شعبوں سے منسلک عوام شدید مسائل کا شکار ہے تو یہ شعبے صوبے کی معیشت میں کہاں سود مند کردار ادا کرسکتے ہیں بارڈر ٹریڈ بھی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کی ناقص بصیرت اور غیر سیاسی پن نے ملک میں مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہیکاروبار کو تباہ و برباد کردیا ہے۔عوام معاشی طور شدید لاچارگی سے دوچار ہے۔لیکن حکومت صرف محکمہ خزانہ سمیت دیگر محکموں میں وزیروں کی تبدیلیاں کرنے میں مصروف رہتا ہے۔اور اپنی تمام ناقص کارکردگی اور نااہلی کو گزشتہ حکومتوں پر ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور یہاں کی حکومت عوام کے لیے روزگار کے زرائع پیدا نہیں کرتے ہے اور دستیاب روزگار پر قدغن لگاتے ہیں اس لیے بلوچستان کی کاروباری مشکلات کا ازالہ بارڈر ٹریڈ کو لیگل کرنے سے کم ہوسکتی ہے۔ اور زراعت و لائیو اسٹاک کیلیے بہترین پالیسی اور سبسڈی کی ضرورت ہے کاروباری ذرائع پیدا کرنے کیلیے سمال انڈسٹریز کو بروئے کار لانا چائیے اور عوام کیلیے آسانیاں پیدا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ایوان صعنت و تجارت اور دیگر کاروباری حضرات کے مابین ہم آہنگی و روابط ہونا ضروری ہے۔صوبے کی معشیت اور عوام کی مشکلات کا حل بہتریں معاشی پالیسی اور بہتر کاروباری ماحول کے زریعے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام مسائل و مشکلات اور چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع و مربوط پالیسی بنانے جارہی ہے۔اس لیے چمبر آف کامرس سمال انڈسٹری اور بارڈر ٹریڈ پر ہمیں اپنا بزنس پلان بتا دے ہم اسے اپنے الیکشن منشور میں شامل کرینگے. بلوچستان کی حقیقی ترقی کیلئے تعلیم اور بزنس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے.۔نیشنل پارٹی چمبر کامرس کی مکمل حمایت و سپورٹ کریگی۔ اس موقع پر چمبر کے نومنتخب صدر فدا حسین دشتی اور انکے کابینہ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور انکے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ میں پارٹی دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مکمل حمایت اور سپورٹ کی یقین دہانی کی اور یہاں آکر میری اور میری کابینہ کو عزت بخشی ہے. انہوں نے کہا بلوچستان کی کاروباری طبقہ کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے اور بارڈر ٹریڈ میں کچھ قانونی اور کچھ اداروں کی پیداکردہ خود ساختہ مسائل کا سامنا ہیجن کی وجہ سے کاروباری ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ, ممبر مرکزی کمیٹی محراب بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی،مختیارچھلگری، یارجان بادینی، علی احمد لانگو، ڈاکٹر نور بلوچ اور دیگر موجود تھے.