مدیحہ رضوی نے دوسرے شوہر سے متعلق تفصیلات بتا دیں


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کےڈیڑھ برس بعد دوسری شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ جیسے ہی مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے دوسرے شوہر کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئیں۔
کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔ اب حال ہی میں مدیحہ رضوی نے اپنےشوہر جنید علی کے ساتھ ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تفصیلات شیئر کیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ جنید علی آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں، یہ میرے ماموں کے بیٹے ہیں اور مجھ سے تین سال چھوٹے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ لوگوں نے یہ جاننے کے بعد کہا کہ اگر یہ میرے فرسٹ کزن ہیں تو میں نے پہلے ان سے شادی کیوں نہیں کی تو اس پر میرا جواب یہ ہے کہ جنید مجھ سے چھوٹے تھےتو ان کے ساتھ میرا رویہ ہمیشہ بچوں کی طرح تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


جنید علی نے شو کے دوران بتایا کہ مدیحہ کی طلاق کی خبر سامنے آنے پر لوگوں نے بہت سی منفی باتیں کرنا شروع کیں اور مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں لیکن پھر بھی میرے ذہن میں ان سے شادی کرنے کا خیال آیا تو میں نے سوچا کہ سامنے بات کروں لیکن ہمت نہیں ہوئی اس لیے میں نے میسج کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے میسج کے جواب میں مدیحہ نے کہا تم ہمیشہ سے دوستی سے کچھ زیادہ چاہتے تھے ناں؟‘ اس جواب پر میں گھبرا گیا کہ اب کیا جواب دوں۔ جنید علی نے بتایا کہ مدیحہ کو یہ خوف تھا کہ چونکہ میں شادی شدہ نہیں ہوں اس لیے یہ معاملات نہیں سمجھتا اور کچھ عرصے میں ہی بھاگ جاؤں گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مدیحہ کو منانے سے پہلے بچیوں کو منانا زیادہ ضروری تھا اور ان سے میری اچھی دوستی ہے۔جنید علی نے بتایا کہ مدیحہ نے بچیوں کی رضا مندی کی وجہ سے مجھ سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ورنہ یہ قدم کبھی نہیں اُٹھا سکتی تھیں۔
واضح رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014ء میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی جو صرف 8 سال ہی چل سکی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں۔