سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ نمائندگی کیلئے انتخابات، صالحہ رحمان اور شاہ علی القدر کامیاب


کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی کی سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ کی نمائندگی کےلیے انتخابات میں صالحہ رحمان نے 84 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔
دوسری جانب شاہ علی القدر نے بھی 52 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن انتخاب الفت نے 51 ووٹ حاصل کیے اور ان کا نتیجہ ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر کے دستخط کی وجہ روک لیا گیا۔
مذکورہ فیصلہ ان کے حق میں آیا تو ان کے بھی ووٹ 52 ہوجائیں گے اور مقابلہ ٹائی ہوجائے گا۔رجسٹرار کے مطابق قانونی رائے لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ دستخط والا ووٹ کار آمد ہے یا نہیں، ووٹ بظاہر انتخاب الفت کے حق میں ہے مگر اس پر ووٹر کے دستخط بھی ہیں۔
پروفیسرز اور شعبوں/انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین و ڈائریکٹرز نے انتخاب میں 172 ووٹ ڈالے۔
دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں پروفیسر صالحہ رحمان، پروفیسر صوبیہ آفتاب، پروفیسر شاہ علی القدر، پروفیسر مقصود انصاری، ڈاکٹر فردوس، پروفیسر روحی احمد اور پروفیسر انتخاب الفت شامل تھے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

4 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

6 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago