پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں .
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جج کی بازیابی کیلئے کوئی تاوان نہیں دیا، فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جج کو بازیاب کرا لیا، ہمیں اپنی فورسز کو سپورٹ کرنا چاہئے، میرے صوبے سے وفاق تمباکو سے 300 ارب کما رہی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے .
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اس بار ان کو یہ پیسہ نہیں ملے گا صرف جی ایس ٹی ملے گا، ہم کوئی بھکاری نہیں کہ ان سے بھیک مانگیں . انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو چور نہ کہو .