کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعے سے کمی متوقع ہے جس کے بعد موسم جذوی طور پر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے سے بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات بڑی حد تک زائل ہوجائیں گے۔
گرمی کا زور کم ہونے کے بعد دوپہر کو مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت چند ڈگری کمی کے بعد 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج بھی گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔