وہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتے جن کے خواتین،تعلیم یافتہ ہوں،بی این پی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتے جن کے خواتین،تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے حقوقِ سے باخبر ہوں۔ بلوچ خواتین کی بلوچ سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہی ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے خواتین کے مسائل کو بی این پی کے پلیٹ سے اجاگر کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کیلئے موثر آواز بلند کرتے رہیں یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر و آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر گودی منورہ سلطانہ سمالانی نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے مرکزی فیصلے پر پارٹی قائدین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں منظم اور مضبوط ہیں جس طرح پارٹی کے رکن صوبائی و قومی اسمبلی نے اسمبلی فلور پر بلوچستان اور بلوچ قوم کے مسائل پر موثر آواز بلند کی ہے وہ سب کے سامنے ہیں آج بھی بلوچستان کے عوام بی این پی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گے۔پارٹی کے خواتین یونٹ سازی کا آغاز ہوچکا ہے۔پارٹی کے تمام دوست جلد از جلد خواتین یونٹ سازی کے لیے رابط کرکے وقت لیں تاکہ جلد از جلد اور مقررہ وقت پر کوئٹہ میں خواتین یونٹ سازی کو مکمل کی جاسکے اور ضلعی کونسل کا اجلاس بلا کر قلعی کابینہ تشکیل دی جاسکے۔اخر میں پارٹی کے بانی و مینار بلوچ سردار عطا اللہ خان مینگل کے درجات کے بلندی کیلئے دعا کی گئی۔