سندھ میں کتنا ٹیکس جمع ہوا؟ چیئرمین ریونیو بورڈ نے وزیرِ اعلیٰ کو بتا دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن نے ملاقات کی۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملاقات میں سندھ ریونیو بورڈ کی ریونیو کلیکشن کا جائزہ لیا گیا۔
سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 24-2023ء میں مارچ تک 185.2 بلین روپے جمع کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 23-2022ء میں مارچ تک 148.3 بلین روپے جمع کیے تھے، حالیہ مالی سال کے 9 ماہ میں ایس آر بی نے 29 فیصد سے زائد رقم جمع کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اپریل 2024ء میں 18.8 بلین روپے کی کلیکشن کی، گزشتہ سال اپریل 2023ء میں ایس آر بی نے 15.2 بلین روپے کی کلیکشن کی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس آر بی کی صرف اس سال اپریل کی کلیکشن گزشتہ برس سے 23 فیصد زائد ہے، سندھ ریونیو بورڈ ٹیکس کلیکشن کا ایک بہترین ادارہ بن گیا ہے۔