سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی


لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استحکامِ پاکستان پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہی ہوں۔
سعدیہ سہیل رانا نے گزشتہ سال 9 مئی کے 3 دن بعد 12 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔