اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا . محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی .
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے . وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹ گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے .