عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خام تیل کے سب سے بڑے صارف امریکا میں پیدوار بڑھنے سے بدھ کو تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے جولائی کے لئے سودے 95 فیصد کمی کے بعد 85.38 ڈالر فی بیرل پر طے پائے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے جون کے لئے سودے 1.16 ڈالر کی کمی کے بعد 80.77 ڈالر پر طے ہوئے۔انرجی انفارمیشن ایڈ منسٹریشن کے مطابق فروری میں امریکی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 13.15 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے جو جنوری میں 12.58 ملین تھی اور یہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑا اضافہ ہے۔