ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کا استحصال کیا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسامہ حمزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ گندم امپورٹ کرکے کاشت کاروں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں کاشت کاروں کا ہمیشہ استحصال کیا گیا، گندم امپورٹ اسکینڈل پرجج پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جائے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ پاسکو کاشتکاروں سے 500 روپے فی باردانہ رشوت لے رہا ہے، حالات سے دلبرداشتہ 10 لاکھ قابل افراد ملک چھوڑ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔