یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کے تحت غریب مزدوروں کے استحصال کے خلاف اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے میدان میں نکل گئے تھے جن کا مطالبہ اجرت بڑھانے اور کام کے طویل دورانیہ کو کم کرکے آٹھ گھنٹے کرنا تھا اور یہ دن ہمیں یہ احساس بھی دلاتی ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں مزدوروں کے حقوق کے لئے سیاسی وسماجی حوالے سے کردار اداکریں ان خیالات کا اظہار یوم مزدور کے موقع پر نیشنل پارٹی نوکنڈی کے زیراہتمام منعقد پروگرام سے نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر واحدبخش شیرزئی ضلعی لیبرسیکرٹری مولابخش بلوچ اور صدام ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ اس وقت ضلع چاغی میں ریکودک سیندک سیاہ دک چکندک سمیت لوکل مائنز پر ہزاروں مزدوروں کا بدترین استحصال جاری ہے جہاں انھیں ملکی وبین الاقوامی لیبرقوانین کے برعکس بارہ تا چودہ گھنٹے انتہائی کم اجرت پر کام لیاجاتاہے ان مزدوروں کے لئے کوئی صحت کا خاطرخواہ بندوبست نہیں جس سے کئی مزدور اپائج ومعذور ہوچکے ہیں جنھیں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا ہے چاغی میں اکثر کمپنیوں نے اپنے مزدوروں کو سیفٹی کے لئے بھی کوئی بندوبست نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات کاانتظام جس سے سالہاسال سے نسل درنسل یہ مزدور ان سرمایہ دار اورجاگیردار کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کے غلام بن گئے ہیں انھوں نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں سے اظہار یکجہتی اور انکے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کاعہد اورعزم رکھنے کا دن ہے نیشنل پارٹی نے کبھی بھی مزدور وملازم طبقوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے اور ہم آئندہ بھی مزدوروں کے حقوق لینے اور انکے مسائل کی نشان دہی کے لئے کردار ادا کرتے رئینگے۔