سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی


لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل سیکرٹری عبدالخالق اتمانخیل، حاجی پارہ دین اتمانخیل،محمد زمان کدیزئی،مولوی محمد نور زخپیل،حاجی ماشاللہ شبوزئی،ملک عالم کدیزئی،حاجی حضرت کدیزئی،ملاسفیل ملازئی،حاجی رفیق علیزئی،عبدالحق کبزئی،حاجی نواب اتمانخیل اور دیگر نی اپنے ایک بیان مےں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتےں زمےنداروں کو دےوار سے لگانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے زمےندار پہلے سے ہی بجلی کے بحران بلاجواز لوڈشےڈنگ سے دوچار ہیں اور تو اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے تو حد کردی ہے اور شمسی سولر سسٹم پر بھی ٹیکس لگانے کیلئے پر تول رہے ہےں، زمیندار پہلے سے ہی مہنگائی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ہےں باقی کی کسر سولر پےپل سسٹم پر ٹےکےس لگا کر پوری کرنے کی کوششےں کی جا رہی ہےں ،مرکزئی اور صوبائی حکومتےں اگر زمےنداروں کو بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہےں تو کم ازکم سولر پےنل پر ٹےکس لگانے سے باز آئے اور ہم زمےندار کسی بھی صورت سورج سے حاصل کرنے والی بجلی کا ٹےکس نہےں دےں گے اور انکے اس کھناونے فعل کی شدےد مذمت اور شدےدمزاہمت کرےں گے مرکزئی اور صوبائی حکومت اس سے باز رہے اور اسکے خلاف ہم زمےنداران ہر حد تک جائےں گے لورالائی کے زمےندارگذشتہ کئی سالوں سے شدےد قحط سالی کی لپےٹ مےں رہے اور چند سالوں سے زمےندار سولر پےنل کے زرےعے اپنی زمےنداری کو چلانے مےں مصروف عمل ہےںاور حومتوں کی جانب سے نےا کٹا کھولنے کی تےارےاں کر کے سولر سسٹم پر ٹےکس لگانے کی کوششےں کی جارہی ہےں جس نہ صرف زمےندار بلکہ عام عوام بھی شدےد متاثر ہو گی وفاقی حکومت ملک کی معےثےت کو بہتر بنانے کے لےے زمےنداروں کے لےے کھاد زرعی ادوےات اور زمےنداری کے لےے استعمال ہونے پر مشےنری پر ٹےکس ختم کرئے اور بجلی کی فراہمی کو ےقےنی بنائے نہ کہ زمےندار دشمن پالسےوں سے زمےنداروں کی بےخ کنی کرئے ۔