کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے کے ملاقات کی، صوبائی وزار کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں مسائل کے حل اور ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت لہڑی اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ نے ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا: ہم نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سن لئے،وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد انکے کا جائزہ مطالبات تسلیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات کروائیں گے، اس موقع پر صوبائی وزیر جاجی علی مدد جتک نے کہا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کے 12 رکنی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروا کر مطالبات پر غور ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہآج ہی ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کریں اور جلد ہی اس معاملے پر پیش رفت کریں گے ۔ان کو مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا احساس ہے ہم عوامی نمائندے ہیں انہیں ہر مشکل سے باہرنکالیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…