امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔
بل گورنر کیٹی ہابز کو پیش کردیا گیا ہے جو اس پر جمعرات کی سہ پہر دستخط کردیں گی۔
ایری زونا کی سینیٹ میں پیش بل کی حمایت میں دو ری پبلکنز بھی شامل تھے اس طرح بل 14 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ خانہ جنگی دور سے ایری زونا میں ہر قسم کے اسقاط حمل پر پابندی جاری ہے، سوائے اس صورت میں جب مریض کی جان بچانا مقصود ہو۔
بل منظور ہونے کے باوجود اس پر عمل موسم خزاں ہی میں ممکن ہوگا۔